نیویارک : وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کاذمہ دار ہے، ہم مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں ، فلسطینی بھائیوں کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران موسمیاتی تبدیلی ہر بھی بات چیت ہوگی، دوست ملکوں سے روابط اورتعاون میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے ، دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے ۔
عطاتارڑ نے مزیدکہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں پہنچ چکے ہیں ، پاکستان میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں داخل ہوگئی ہے ، بلوم برگ نے پاکستانی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ہے، وزیراعظم کی پاکستانی کاروباری برادری سے ملاقات بھی طے ہے۔
The post پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے : عطا اللہ تارڑ first appeared on Daily Ittehad.
The post پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے : عطا اللہ تارڑ appeared first on Daily Ittehad.