Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد زخمی

$
0
0

کوئٹہ:  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے علاقے میں ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول سنڈیمن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی جگہ کے قریب ایک تباہ موٹرسائیکل پڑی ہوئی ہے۔

The post کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد زخمی first appeared on Daily Ittehad.

The post کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد زخمی appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles