Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ آج، 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کا امکان

$
0
0

اسلام آباد:  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ آج ہوگی جس میں پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں 12 جولائی کو ایکسٹنڈڈ فیسلیٹی قرض پروگرام طے ہوا تھا، قرض منظوری سے پاکستان میں معاشی اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے، پاکستان پر ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا، معاشی استحکام کیلئے پاکستان کو ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی۔

قبل ازیں گزشتہ روز سی پیک سیمینار سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے آج ہونے والے بورڈ اجلاس میں 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام منظور ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد بھی بڑھ رہا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آ رہی ہے، مہنگائی اور شرح سود میں بھی کمی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جا رہا ہے، سی پیک کا فیز ون انفراسٹرکچر اور انرجی پر محیط تھا جبکہ سی پیک فیز ٹو انفرانسٹرکچر کی مونوٹائزیشن پر مبنی ہے، معاشی استحکام کیلئے مضبوط بنیاد قائم ہوگئی ہے، نجی شعبہ ملک کی معیشت کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

The post آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ آج، 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کا امکان first appeared on Daily Ittehad.

The post آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ آج، 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کا امکان appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles