Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے وزیراعظم کے امریکی صدر کو لکھے خط کا متن سامنے آگیا

$
0
0

اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی اور رہائی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط کا متن سامنے آگیا۔

خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی اور رہائی کی درخواست کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خط میں لکھا کہ میری آپ سے امریکہ اور میرے آبائی شہر لاہور میں ملاقات ہوئی، میں نے آپ کو ہمیشہ پاکستان اور اُسکے عوام کا دوست پایا، کیری لوگر برمن بل کی 15 سال قبل کانگریسی منظوری میں آپکا کردار مجھے یاد ہے، میں آپ کی توجہ ایسے اہم معاملے کی طرف دلانا چاہتا ہوں جسے ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ستمبر 2010 سے امریکا میں قید ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے 86 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی جیل میں سولہ سال کی قید کاٹ چکی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اِن برسوں میں پاکستانی آفیشلز عافیہ صدیقی سے کونسلر ملاقاتیں کر چکے ہیں، سب ملاقات کرنے والوں نے عافیہ صدیقی کے علاج کی سہولیات سے متعلق سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی کمزور دماغی اور جسمانی صحت پر علاج معالجے کے اثرات ہوئے، اِس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا کہ عافیہ صدیقی کہیں اپنی جان ہی نہ لے لے۔

وزیراعظم نے خط میں لکھا کہ مجھے آپکی بیرون ممالک میں قید اپنے شہریوں کیلئے جدوجہد بارے مکمل طور پر علم ہے، آپ سمجھ سکتے ہیں کہ بطور وزیراعظم اِس معاملے میں مداخلت میری ذمہ داری ہے، گزارش ہے کہ آپ اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر عافیہ صدیقی کی سزا معاف کر کے رہائی کا آرڈر کریں، عافیہ صدیقی کی فیملی اور کروڑوں پاکستانی آپکی عنایت کے منتظر ہیں۔

The post ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے وزیراعظم کے امریکی صدر کو لکھے خط کا متن سامنے آگیا first appeared on Daily Ittehad.

The post ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے وزیراعظم کے امریکی صدر کو لکھے خط کا متن سامنے آگیا appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles