Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس: عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

$
0
0

لاہور:  عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر تحریری بیان جمع کرائیں، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 30 اپریل 2024 کے نوٹس پر حتمی فیصلہ نہ کرے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

The post پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس: عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا first appeared on Daily Ittehad.

The post پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس: عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles