امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومت پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق خط کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ وہ نجی سفارتی رابطوں پر بات نہیں کریں گے۔
امریکی نائب ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس اور قید سے متعلق کسی بھی انکوائری پر بات کرنے کیلئے محکمہ انصاف سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے عمرکوٹ میں پولیس کے ہاتھوں ڈاکٹرشاہنواز کے ماورائے عدالت قتل سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ پاکستان سمیت دنیا میں ہر جگہ توہینِ مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ایسے قوانین اظہار رائے کی آزادی، مذہب یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کے استعمال کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
The post ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستان کے خط پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل first appeared on Daily Ittehad.
The post ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستان کے خط پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل appeared first on Daily Ittehad.