Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

عمران خان سے ملاقات پر پابندی: وزارت داخلہ سے سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب

$
0
0

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان سے عدالتی حکم کے باوجود وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو موصول ہونے والے سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ کا باخبر افسر سکیورٹی تھریٹس کے ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو، ریکارڈ پیش کریں جس کی بنیاد پر پنجاب حکومت نے جیل ملاقاتوں پر پابندی لگائی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آج پھر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے، توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی، عدالت نے اٹارنی جنرل آفس کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

The post عمران خان سے ملاقات پر پابندی: وزارت داخلہ سے سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب first appeared on Daily Ittehad.

The post عمران خان سے ملاقات پر پابندی: وزارت داخلہ سے سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles