اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان ضمانتیں منظور کرنے کے بعد رہائی کا حکم دے دیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں، دونوں کی 20،20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں، یاد رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔
The post ڈی چوک احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور، رہا کرنے کا حکم first appeared on Daily Ittehad.
The post ڈی چوک احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور، رہا کرنے کا حکم appeared first on Daily Ittehad.