ایبٹ آباد ( )ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا انیس الرحمن نے کہا ہے کہ قادیانیت کے رد کے لئے 31 کتوبر کو سالانہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی اور صوبائی قائدین کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ 26 ویں آئینی ترمیم میں قائد جمعیت نے سیاسی بصیرت سے سانپ کا زہر نکال دیا۔اب دوبارہ نئی ترمیم کی بازگشت ہے۔جے یوآئی نئے دانت نہیں لگنے دے گی اور نہ ہی زہر واپس آئے گا ۔ملک میں مرزائیوں کو اقلیت قرار دینے کے باوجود دوبارہ اس مسئلے کو کیوں اٹھایا جا رہا ہے۔قادیانیت اس وقت بھی کام کر رہی ہے اس نے اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم نہیں کیا ۔ایبٹ آباد میں 31 اکتوبر کو تھانہ کینٹ چوک میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مدرسہ اسحاقیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سرپرست جمعیت علمائے اسلام مفتی زبیر صلاح ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاری غلام مجتبی ،سیکرٹری اطلاعات عبدالرحمن جدون پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد نے بھی خطاب کیا ۔ضلعی امیر کا کہنا تھا تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا سیاست سے تعلق نہیں ہے ۔نبی کی حرمت کے لئے ہر کوئی جان قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔مقررین کا کہنا تھا ختم نبوت کے عقیدہ پر امت بیدار رہے جس کے لئے دروس اور اجتماعات کا سلسلہ برقرار رہتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ملک میں ووٹ کی طاقت سے اسلام کا نفاذ چاہتی ہے۔ملک میں اسلام کے مطابق قوانین سازی اس وقت ہوگی جب قرآن سنت کا علم رکھنے والے اسمبلیوں میں موجود ہوں گے ۔ لیکن اس کے باوجود علماء کا کردار مسلمہ ہے ۔26 ویں آئینی ترمیم میں مولنا فضل الرحمن کا کردار سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام جمہوری جماعت ہے جس کے ہر پانچ سال بعد انٹرا پارٹی الیکشن ہوتے ہیں۔انہوں نے مذید بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام ایبٹ آباد میں سالانہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ جس میں صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن ،پیر طریقت خواجہ خلیل الرحمن ،مولانا محمد امجد خان ،مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ ،مولانا محمود الحسن مسعودی سمیت جید علمائے کرام خطاب کریں گے۔ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاری غلام مجتبیٰ کا کہنا تھا ضلعی مجلس عاملہ کا الیکشن تین ستمبر کا ہوا ۔جس میں ضلعی امیر مولانا انیس الرحمن ہیں۔ نائب امیر عبدالصمد خان،حاجی طارق سلطان ،جنرل سیکرٹری مولانا قاری غلام مجتبیٰ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مفتی جعفر طیار مقبول اعوان ،یاسر عمر عباسی،راشد عباسی ،مولانا عدنان عباسی ،سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر حامد علی قریشی ودیگر منتخب ہوئے ہیں۔اس موقع پر علمائے کرام نے سالانہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس میں ضلع کے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
The post ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا انیس الرحمن نے کہا ہے کہ قادیانیت کے رد کے لئے 31 کتوبر کو سالانہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے first appeared on Daily Ittehad.
The post ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا انیس الرحمن نے کہا ہے کہ قادیانیت کے رد کے لئے 31 کتوبر کو سالانہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے appeared first on Daily Ittehad.