Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

اوورسیز پاکستانی کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور

$
0
0

اسلام آباد: صدر مملک آصف علی زرداری نے اوورسیز پاکستانی پراپرٹی کےحوالے سے خصوصی عدالت کے قیام کے بل کی منظوری دے دی ۔

خیال رہے خصوصی عدالت کے قیام کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانی جدید آلات بشمول ای فائلنگ کے ذریعے درخواستیں دائر کر سکیں گے، خصوصی عدالت پاکستان کے ہائی کمیشن کی نگرانی میں ویڈیو لنکس یا دیگر قانونی طور پر قابل قبول طریقوں کے ذریعے ثبوت پیش کرنے کی اجازت دے گی۔

دوسری جانب صدر نے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دے دی، آصف علی زرداری نے دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

علاوہ ازیں صدر مملکت نے حافظ طاہر اشرفی کی بطور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل تعیناتی کی منظوری دے دی۔

The post اوورسیز پاکستانی کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور first appeared on Daily Ittehad.

The post اوورسیز پاکستانی کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles