پنڈی گھیب (تحصیل رپورٹر) جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث نائکہ سمیت 5 ملزمان پر مقدمہ درج۔ ترجمان پولیس کے مطابق پنڈی گھیب میں پولیس نے عوامی شکایات پر ف۔ن نامی خاتون جو کہ جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث ہے کے اڈے پر ریڈ کیا تو مسماۃ ف ۔ن اپنے ڈیرے کے قریب ہی کچھ گاہکوں کے ساتھ لڑکیوں کی خرید و فروخت کرتے ہوئے پائی گئی جنکو لیڈیز پولیس اور جوانوں کے ہمراہ قابو کر لیا گیا جنکے نام و پتے مسماۃ ف ۔ن زوجہ شہباز سکندر سکنہ حسن کالونی،پنڈی گھیب،2۔مسماۃ پ۔ا زوجہ ظفر اقبال،3۔مسماۃ م۔ز دختر فضل سبحان سکنائے محلہ بابا جمعہ والی مسجد ،پنڈی گھیب 4۔ محمد رمضان ولد عبدالرحیم سکنہ حال لال کالونی پنڈی گھیب اور 5۔ شہباز سکندر ولد جاوید اقبال سکنہ حسن کالونی پنڈی گھیب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
The post جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث نائکہ سمیت 5 ملزمان پر مقدمہ درج first appeared on Daily Ittehad.
The post جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث نائکہ سمیت 5 ملزمان پر مقدمہ درج appeared first on Daily Ittehad.