گوجرخان (ملک نصیر گوجر خان شہر میں قصابوں نے سرکاری نرخ ناموں کو یکسر نظر انداز کر کے گوشت کے من مانے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں مقامی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اس کا نوٹس لے تفصیلات کے مطابق گجرخان شہر میں قصاب طبقہ نے سرکاری نرخ نامہ صرف اویزاں کرنے کے لیے رکھا ہے جبکہ ریٹ اپنے من مرضی کے مقرر کر رکھے ہیں بکرے کا گوشت 2200 روپیہ گائے بچھڑے کا گوشت ایک ہزار روپیہ دیدہ دلیری کے ساتھ فروخت ہو رہا ہے جبکہ باور لاغر جانور ذبح کرنے کی بھی شکایات عام ہیں قصاب طبقہ گوشت سلائٹر ہاؤس میں ذبح کرنے کی بجائے گھروں اور گلیوں میں بھی ذبح کرتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن اس تمام صورتحال پر مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے کوئی ایکشن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے سے زائد گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور گھروں میں جو جانور قصاب ذبح کر کے ابادی مکینوں کے لیے باعث مسائل اور بیماریاں پھلانے کاباعث بنے ہوئے ہیں ان کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے سلائٹر ہاؤس میں ڈاکٹر کی موجودگی میں جانوروں کو ذبح کرایا جائے
The post گوجر خان شہر میں قصابوں نے سرکاری نرخ ناموں کو یکسر نظر انداز کر کے گوشت کے من مانے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں first appeared on Daily Ittehad.
The post گوجر خان شہر میں قصابوں نے سرکاری نرخ ناموں کو یکسر نظر انداز کر کے گوشت کے من مانے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں appeared first on Daily Ittehad.