Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

کلر سیداں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

$
0
0

کلر سیداں (نامہ نگار)کلر سیداں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔کلر سیداں پنڈی روڈ پر واقع ایک معروف بیکری میں رات 3بجے کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی،آگ کے شعلے اس قدر تیز تھے کہ آگ دوسری منزل تک پہنچ گئی اور کچھ بھی محفوظ نہ رہ سکا۔آتشزدگی کا دوسرا واقعہ چوآ روڈ پر ایک معروف کیش اینڈ کیری کے مالک شیخ ذوالفقار کی رہائش گاہ واقع گوجرخان روڈ پر پیش آیا جہاں گھر میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا،دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور کوششوں کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔

The post کلر سیداں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر first appeared on Daily Ittehad.

The post کلر سیداں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles