Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

غیر قانونی پیٹرول و گیس ری فلنگ ایجنسیوں کے خلاف پنڈی گھیب پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا

$
0
0

پنڈی گھیب (تحصیل رپورٹر) غیر قانونی پیٹرول و گیس ری فلنگ ایجنسیوں کے خلاف پنڈی گھیب پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے محمد شکیل ولد گل محمد سکنہ دندی کی قائم غیر قانونی پیٹرول ایجنسی سے غیرقانونی پیٹرول قبضہ میں لے لیا جبکہ محمد اکرام ولد غلام محمد سکنہ پرانہ پنڈی گھیب کی بھی غیر قانونی پیٹرول ایجنسی سے غیر قانونی فروخت ہونے والا پیٹرول برآمد کر لیا جبکہ فضل خان ولد ریشم خان سکنہ کلیال کھوڑ پنڈی گھیب کی بھی قائم شدہ غیر قانونی پیٹرول ایجنسی سے غیر قانونی فروخت ہونے والا پیٹرول کین میں اور بوتلوں میں کو قبضہ میں لے لیا جبکہ غیر قانونی طور پر گاڑیوں میں گیس ری فلنگ بذریعہ سلنڈر کرنے پر حمزہ ولد محمد اکرم سکنہ چکی حال انصاری مارکیٹ ،پنڈی گھیب کو گرفتار کر کے ری فلنگ کے آلات بھی قبضہ میں لیکر ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

The post غیر قانونی پیٹرول و گیس ری فلنگ ایجنسیوں کے خلاف پنڈی گھیب پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا first appeared on Daily Ittehad.

The post غیر قانونی پیٹرول و گیس ری فلنگ ایجنسیوں کے خلاف پنڈی گھیب پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles