Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: اسپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی

$
0
0

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کیلئے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر اسپیکر نے سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے لیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ سینیٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے فاروق ایچ نائیک اور شبلی فراز کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ خاتون کی نشست پر روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوادی گئی ہیں جب کہ تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے۔

واضح رہے کہ 26 ویں ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا تھا۔

The post اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: اسپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی first appeared on Daily Ittehad.

The post اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: اسپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles