Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، برے دن شروع ہو چکے: شیخ رشید

$
0
0

راولپنڈی:  سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، ان کے برے دن شروع ہو چکے ہیں۔

راولپنڈی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے لو ٹ کا مال ہے، اپنے فلیٹس بیچیں، پہلے اپنے فلیٹس سے شروعات کریں، ان کے برے دن آرہے ہیں، آپ دیکھیں گے لوگ ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کو شکست فاش ہوگی، ریڑھی والا اور قلفی والا تو بیچارہ دیہاڑی نہیں لگا سکتا، سٹیٹ بینک یا ایف بی آر ثابت کرے ان کے دوروں سے ایک ڈالر بھی ملا ہو، انہوں نے چین کو ناراض کیا ہے، خارجہ امور نے چین سے متعلق غلط زبان استعمال کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 24کروڑ عوام ان کے اس عمل کو مسترد کرتے ہیں، عوام چین کے ساتھ ہے، امریکا کا الیکشن پاکستان سمیت ساری دنیا پر اثر ڈالتا ہے، ایران اور چین نے اپنی فوج کو تیاری کا حکم دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سارے ملک میں زمین کی خریدو فروخت نہیں ہورہی، ٹیکس کی وجہ سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں کام رک گئے ہیں، جہاں سوسائٹی بن رہی ہے اس کی کرین وہیں کھڑی ہے۔

The post حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، برے دن شروع ہو چکے: شیخ رشید first appeared on Daily Ittehad.

The post حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، برے دن شروع ہو چکے: شیخ رشید appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles