Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

9 مئی مقدمات؛ شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

$
0
0

لاہور: 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں فاضل جج خالد ارشد نے ملزمان شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا ۔

عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل پہنچایا گیا تھا اور دیگر ملزمان عدالت یں پیش ہوئے۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے آج فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کررکھا تھا۔

شاہ محمود قریشی و دیگر پر تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات ہیں۔

دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 4 مقدمات پر پراسیکیوشن نے چالان آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی، جس پر عدالت نے چالان طلب کرتے ہوئے 4 مقدمات کی جیل سماعت 22 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا ۔ اس کیس میں ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔

The post 9 مئی مقدمات؛ شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد first appeared on Daily Ittehad.

The post 9 مئی مقدمات؛ شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles