اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔
قائمہ کمیٹی میں بل پر ووٹنگ ہوئی جس میں بل کی حمایت میں 8 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے جب کہ شاہدہ اختر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کرلیا۔
اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آزاد ارکان کی کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اور مخصوص نشستوں کا معاملہ واضح ہے ۔
پی ٹی آئی کے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ نجی بل ہے اس بل پر وزیر قانون وکالت نہ کریں، جس نے بل پیش کیا اسے تشریح کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل پیش کیا گیا جسے اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔
بل میں کہا گیا ہےکہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
The post آزاد امیدوار کا سیاسی جماعت میں جانا ناقابل تنسیخ ہوگا: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قائمہ کمیٹی سے منظور first appeared on Daily Ittehad.
The post آزاد امیدوار کا سیاسی جماعت میں جانا ناقابل تنسیخ ہوگا: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قائمہ کمیٹی سے منظور appeared first on Daily Ittehad.