Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور ارکان قومی اسمبلی شریک

$
0
0

اسلام آباد :  حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف ، اتحادی جماعتوں کے قائدین،اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔

غائبانہ نماز جنازہ میں اسماعیل ہانیہ کی مغفرت کی دعا کی گئی جبکہ ان کی شہادت پر ملک بھر میں آج سوگ منایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ویر خارجہ اسحاق ڈار نے اسمبلی اجلاس کے دوران اسماعیل ہانیہ  کی شہادت کے معاملے پر قرارداد پیش کی،  قرارداد میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسرائیلی مظالم کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان فلسطینی بھائیوں کی حمایت کا اظہار کرتا ہے اور اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے، ساتھ ہی یہ ایوان غزہ میں فی الفور سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہے۔

دوسری جانب  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے، حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی آج قطر میں تدفین کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی تھی۔

31 جولائی کو فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ  کو تہران  میں قاتلانہ  حملے میں شہید کردیا گیا، حماس نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ اسماعیل ہانیہ  کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا جس کا بدلہ لیا جائے گاجبکہ ایران نے بھی اسرائیل کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔

The post اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور ارکان قومی اسمبلی شریک first appeared on Daily Ittehad.

The post اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور ارکان قومی اسمبلی شریک appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles