Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت چھین کر انسانیت کیخلاف جرم کیا: محسن نقوی

$
0
0

لاہور :  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے، بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت چھین کر انسانیت کیخلاف جرم کیا۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 5 اگست مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کر کے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو دنیا کے سامنے ناصرف ہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا بلکہ کشمیریوں پر نہ ختم ہونے والے مظالم بھی سب کے سامنے واضح ہوئے، کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کا خصوصی سٹیٹس چھین کر انسانیت کے خلاف جرم کیا اور کشمیری قوم کی شناخت ختم کرنے کی سازش کی، کشمیری نوجوانوں کو روزانہ جعلی مقابلوں اور نام نہاد سرچ آپریشنز میں ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے، کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کے سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے، بھارت کے تمام تر مظالم کشمیریوں کا جذبہ آزادی ماند نہیں کر سکے، مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے،بین الاقوامی برادری کو کشمیری عوام کی آواز پر بیدار ہونا پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری بھائی اور بہنیں آزادی کی صبح ضرور دیکھیں گے، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی امداد جاری رکھیں گے۔

The post بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت چھین کر انسانیت کیخلاف جرم کیا: محسن نقوی first appeared on Daily Ittehad.

The post بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت چھین کر انسانیت کیخلاف جرم کیا: محسن نقوی appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles