Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی پر امریکا کا اظہار تشویش

$
0
0

واشنگٹن:  حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے فیصلے پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کے حکومتی بیانات دیکھے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سیاسی پیچیدہ عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے تاہم اس اندرونی عمل اور فیصلوں پر امریکا نظر رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کی بات ہے کیونکہ یہ اقدام انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی مخالفت ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں سیاسی تشدد کی مذمت کرتے ہیں، امریکا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہے، ہم جمہوری اقدار اور بنیادی حقوق کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں اور قانون کی حکمرانی سمیت انصاف کے اقدامات کی ہمیشہ سے حمایت کرتا رہا ہے۔

The post پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی پر امریکا کا اظہار تشویش first appeared on Daily Ittehad.

The post پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی پر امریکا کا اظہار تشویش appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles