کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کےساتھ صنعت، ٹیکسٹائل سمیت دیگرشعبوں میں مشترکہ منصوبےشروع کرنا چاہتےہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں کاروبارکرنےوالی بین الاقوامی کمپنیوں کےنمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آمد پرآپ کوخوش آمدید کہتےہیں چین کا وفد150کاروباری شخصیات پرمشتمل ہے،بڑی تعداد میں چینی سرمایہ کاروں کی نمائش میں شرکت خوش آئند ہے،وزیراعظم چین اورپاکستان دوستی کےمضبوط رشتےمیں بندھےہیں۔
انہوں نےکہا کہ چین پاکستان برادرانہ تعلقات کومضبوط تجارتی روابط میں تبدیل کرنا ہے،پاکستان کےایک ہزارزرعی گریجویٹس کوکورسزکےلیےچین بھجوارہےہیں، گزشتہ مالی سال میں زرعی برآمدات تین ارب ڈالررہیں،
محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی برآمدات7ارب ڈالرتک لےجائیں گے، پاکستان چین کےتجربےسےاستفادہ کرکےزرعی پیداوارمیں اضافہ چاہتا ہے، خواہش ہےکہ چین کےساتھ بزنس ٹوبزنس تعلقات مضبوط ہوں، چین کےساتھ صنعت،ٹیکسٹائل سمیت دیگرشعبوں میں مشترکہ منصوبےشروع کرنا چاہتےہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی کےذریعےاپنی برآمدات میں اضافہ چاہتےہیں، چین پاکستان دوستی اب نئی بلندیوں کوچھورہی ہیں۔
The post چین کےساتھ مشترکہ صنعتی اور تجارتی منصوبےشروع کرنا چاہتےہیں: وزیراعظم first appeared on Daily Ittehad.
The post چین کےساتھ مشترکہ صنعتی اور تجارتی منصوبےشروع کرنا چاہتےہیں: وزیراعظم appeared first on Daily Ittehad.