Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

امریکی وزیر خارجہ اور ٹیکساس کے کانگریس مین کی یومِ آزادیٔ پر پاکستانیوں کو مبارک باد

$
0
0

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اور ٹیکساس کے کانگریس مین نے یوم آزادی پر دنیا بھر میں پاکستانیوں کو مبارک باد دی ہے۔

14 اگست یوم آزادیٔ پاکستان کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے نیک دلی تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 77 سالوں سے ہمارے عوامی تعلقات ، ہمارے دوطرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔ آنے والے برسوں میں ہم امریکا پاکستان شراکت داری کو وسعت دیتے ہوئے اور عوامی تعلقات کو مزید بڑھاتے ہوئے دونوں اقوام کے لیے مزید خوشحال مستقبل تشکیل دیں گے۔

جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے ہمارے مشترکہ عزم کو مضبوط کرتے ہوئے ہم ایسی شراکت داری جاری رکھنے کے خواہاں ہیں جو دونوں ممالک کو مزید محفوظ بنائے ۔

میری جانب سے پاکستان ، امریکہا اور دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو پر مسرت یوم آزادی مبارک ہو۔

دودریں اثنا ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین پیٹ سیشنز نے بھی یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج 14 اگست 2024 ہے آج کے دن کو ہم پاکستان کی یوم آزادی کے حوالے سے یاد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن جشن، اعزاز اور فخر کا دن ہے جو ان پاکستانیوں سے محسوس ہوتا ہے جو امریکا میں مقیم ہیں اور امریکا پاکستان اور ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بناتے ہیں۔

پیٹ سیشنز کا کہنا تھا کہ کامرس، میڈیسن اور ٹیکنالوجی ایسے شعبہ جات ہیں جن میں پاکستانی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مجھے بطور ٹیکساس کے کانگریسی رکن، ذاتی طور پر نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ ایک بہتر دنیا کے لیے دونوں ملکوں کے ایک دوسرے پر باہمی انحصار کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ لہذا آج کا دن پاکستان، امریکا اور پاکستانی امریکیوں کے لیے موقع ہے کہ وہ باہمی انحصار، اپنے کردار اور دوستی کی طاقت اور سب سے بڑھ کر آزادی اور میسر مواقع کا جشن منا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ 14 اگست آپ اور آپ کی فیملی کے لیے اہم ثابت ہوگا اور آپ امریکا پاکستان اور ایک بہتر دنیا کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

The post امریکی وزیر خارجہ اور ٹیکساس کے کانگریس مین کی یومِ آزادیٔ پر پاکستانیوں کو مبارک باد first appeared on Daily Ittehad.

The post امریکی وزیر خارجہ اور ٹیکساس کے کانگریس مین کی یومِ آزادیٔ پر پاکستانیوں کو مبارک باد appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles