Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

پی ٹی سی ایل گروپ، زرعی ترقیاتی بینک کے ملک گیر نیٹ ورک کو جدید ترین ڈیجیٹل وسائل فراہم کرے گا

$
0
0

اسلام آباد۔ 14 اگست 2024: پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن و مربوط آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G) اور پاکستان کے سب سے بڑے زرعی بینک، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) نے ملک بھر میں زرعی ترقیاتی بینک کی سائٹس کے لیے مینیجڈ ڈبلیو اے این (MANAGED WAN)اور آل ان ون ڈیسک ٹاپ پراجیکٹ کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
گروپ چیف فنانشل آفیسر ، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G ،ندیم خان اور زرعی ترقیاتی بینک کے صدر و سی ای او، طاہر یعقوب بھٹی نے اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل آفس میں معاہدے پر دستخط کیے۔. معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل گروپ آل ان ون ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے ساتھ 500 سے زائد زرعی ترقیاتی بینک کی قومی سائٹس کے لیے مینیجڈ ڈبلیو اے این سہولت فراہم کرے گا۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ چیف فنانشل آفیسر ، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G ،ندیم خان نے کہا ، ’’پی ٹی سی ایل گروپ کو پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی اور اسے انقلابی تبدیلیوں کیلئے بروئے کار لانے میں اپنی خدمات پر فخر ہے۔ ہماری کنیکٹیوٹی اور آئی سی ٹی سروسز زرعی ترقیاتی بینک جیسے ہمارے انفرادی اور انٹرپرائز صارفین کو آسانی، مضبوط سیکیورٹی اور استعداد میں بہتری مہیا کرتی ہیں۔ ہم نے اب تک پاکستان میں 72 لاکھ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کی ہیں۔ ہم پاکستان میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت طرازی اور تبدیلی کے لئے سازگار ماحول کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔‘‘
زرعی ترقیاتی بینک کے صدر اور سی ای او طاہر یعقوب بھٹی نے کہا ، ’’ہم پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ تعاون پر خوش ہیں کیونکہ اس سے کسانوں سمیت اپنے صارفین کو بہتر رابطہ کی سہولیات فراہم کرسکیں گے۔ زرعی ترقیاتی بینک تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے اور ہم اپنے کاشتکاروں کو جدید ترین سائنسی زرعی ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے قریب ہیں۔ پی ٹی سی ایل گروپ اور زرعی ترقیاتی بینک اپنے اپنے صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے علاوہ پاکستان کی ترقی اور استحکام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ہمارےباہمی تعاون سے پاکستان کے معاشی منظر نامے کو بہتر اور مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔‘‘
پی ٹی سی ایل گروپ کے بی ٹو بی پورٹ فولیو میں گزشتہ برسوں کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو کمپنی کی جدید اور قابل اعتماد خدمات پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔ ان خدمات نے نہ صرف مختلف شعبوں میں بے مثال کارکردگی اور تیز رفتاری کو فروغ دیا ہے بلکہ ملک میں وسیع پیمانے پر ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کی قیادت کی ہے، جس سے مختلف شعبوں اور قومی معیشت کو مساوی فائدہ پہنچا ہے۔ ختم شد

The post پی ٹی سی ایل گروپ، زرعی ترقیاتی بینک کے ملک گیر نیٹ ورک کو جدید ترین ڈیجیٹل وسائل فراہم کرے گا first appeared on Daily Ittehad.

The post پی ٹی سی ایل گروپ، زرعی ترقیاتی بینک کے ملک گیر نیٹ ورک کو جدید ترین ڈیجیٹل وسائل فراہم کرے گا appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles