جہلم (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے 14اگست یوم آزادی کے موقع پر پولیس لائنز جہلم میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔
پرچم کشائی کی تقریب میں ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ ڈی ایس پی سٹی عبدالحمید ورک ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک عقیل عباس ایس ایچ او اوز سٹی سرکل نے 77ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب میں شرکت کی،
اس موقع پر سلامی پیش کی اور یادگار شہدا پرحاضری دی گئ پھول نچھاور کیے اور شہدا کے بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر کہا کہ 14اگست 1947 کو پاکستان کی آزادی کی بدولت ہی آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں14اگست تجدید عہد کا دن ہے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا عہد کرتے ہیں۔ڈی پی او جہلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اتفاق و اتحاد اور لازوال قربانیوں ہی کی بدولت ہی پاکستان کی آزادی ہوئی تھی اس دن کے موقع پر پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔یوم آزادی پاکستان کا تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن کی مناسبت سے ہم سب کو عزم کرنا ہے کہ ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کے خلاف ثابت قدمی اور جذبے کے ساتھ لڑنا ہے، پاکستان کی ترقی اور اسکی حفاظت پر اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے، ڈی پی او جہلم
The post جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے 14اگست یوم آزادی کے موقع پر پولیس لائنز جہلم میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد first appeared on Daily Ittehad.
The post جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے 14اگست یوم آزادی کے موقع پر پولیس لائنز جہلم میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد appeared first on Daily Ittehad.