جہلم(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام جشن آزادی کا رنگا رنگ پروگرام، ڈی سی جہلم سمیت ضلعی افسران اور شہریوں کی بھر پور شرکت، قومی نغمے ، ترانے ، شاندار آتش بازی ،، شہری پروگرام سے جھوم اٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام جشن آزادی میلہ کا شاندار انعقاد کیا گیا میلہ کے پہلے دن شام کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے معروف گلوکاروں نے قومی نغمے ، ترانے پیش کئے میلے میں ہزاروں کی تعداد میں شہری فیملیوں کے ساتھ میلہ دیکھنے پہنچ گئے ضلع جہلم کی تاریخ میں کسی بھی جشن آزادی پر یہ سب سے بڑا پروگرام بن گیا ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سمیت اعلی انتظامی افسران کی فیملیوں سمیت شرکت نے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے ۔ رات 12 بجے ہی جشن آزادی کی خوشی میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ شہریوں نے پروگرام اور آتش بازی کو خوب سراہا ۔ اس موقع پر ضلعی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں سب بڑا آزادی میلہ ضلع جہلم میں منعقد کیا گیا ہے جس کا مقصد نہ صرف جشن آزادی کو منانا بلکہ شہریوں کو ایک بھر پور تفریح فراہم کرنا ہے ۔ یہ میلہ پانچ دن جاری رہے گا جس میں بچوں کے لئے جھولے، کھانے پینے کی اشیا ، میجک شو سمیت دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔
جہلمضلع جہلم میں 77 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبہ اور پرعزم طریقے سے منایا گیا۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب تبلیغ السلام ہائی سکول میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانان خصوصی رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ تھے۔ تقریب میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، جس میں پولیس، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے دستوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔ مہمانان نے پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔ سکول گراؤنڈ میں جہلم کا سب سے بڑا 150 فٹ چوڑا اور 210 فٹ لمبا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔ اس موقع پر ملک کی تعمیر و ترقی، خوشحالی، سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یوم آزادی کی تقریب کے دوران محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام شجرکاری کی گئی، تمام مہمانوں نے سکول کی گراؤنڈ میں پودے لگائے اور بچوں میں پودے بھی تقسیم کیے گئے، یوم آزادی کے دن ضلع بھر میں 48 ہزار پودے لگائے گئے۔ اس یوم آزادی کے موقع پر "پلانٹ فار پاکستان” کو موٹو کے طور پر اپنایا گیا۔
The post جہلم(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام جشن آزادی کا رنگا رنگ پروگرام، ڈی سی جہلم سمیت ضلعی افسران اور شہریوں کی بھر پور شرکت first appeared on Daily Ittehad.
The post جہلم(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام جشن آزادی کا رنگا رنگ پروگرام، ڈی سی جہلم سمیت ضلعی افسران اور شہریوں کی بھر پور شرکت appeared first on Daily Ittehad.