کلر سیداں (نامہ نگار)دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں اور گردونواح میں بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا۔اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب ایم سی کلر سیداں میں منعقد ہوئی جس میں ایم این اے اسامہ اشفاق سرور کے بھائی عبداللہ سرور،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس۔راجہ چوہدری نعیم بنارس اور شاہد جمیل عباسی سمیت دیگر نے شرکت کی۔تقریب کے دوران انعامات کی تقسیم میں کسی سٹی تنظیم کے عہدیدار کو سٹیج پر مدعو نہیں کیا گیا ۔دریں اثنائ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں بھی جشن آزاد ی کے سلسلے میں تقریب میں منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں نے جشن آزادی کے موقع پر کلرسیداں سپورٹس گراونڈ میں مختلف اقسام کے پودے لگائے ۔ ادھرمقامی تاجر شیخ اسد نثار کی جانب سے سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ایم سی کلر سیداں میں منعقدہ تقریب میں پہلی مرتبہ کلرسیداں کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور نہم کلاس میں تحصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور بلدیہ ورکروں میں گولڈ میڈل اور شیلڈ تقسیم کی گئیں۔تقریبات میں جشن آزادی کیک بھی کاٹے گئے اور ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور سلامتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
The post کلر سیداں دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں اور گردونواح میں بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا first appeared on Daily Ittehad.
The post کلر سیداں دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں اور گردونواح میں بھی جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا appeared first on Daily Ittehad.