کیف: روس کی فضائیہ نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مرکزی گرڈ اسٹیشن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
فضائی حملے میں سیکڑوں ڈرون اور میزائل داغے، دارالحکومت کے ہزاروں شہریوں نے میٹرو اسٹیشنوں میں پناہ لے کر اپنی جان بچائی۔
یوکرین پر ماسکو کے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہونے والے اس سب سے بڑے حملے کے بعد بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہوا، اور کیف کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔
اس حملے کے جواب میں صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ دو سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کی وجہ سے تباہ ہونے والے ان کے ملک میں ڈرون ز اور میزائلوں کو مار گرانے میں مدد کریں۔
یوکرینی صدر نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو ایرانی میزائلوں کو مار گرانے میں مدد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی ہر جگہ ایک ہی قدر ہے۔
The post روس کا کیف کے گرڈ اسٹیشن پر بڑا فضائی حملہ، 4 افراد ہلاک first appeared on Daily Ittehad.
The post روس کا کیف کے گرڈ اسٹیشن پر بڑا فضائی حملہ، 4 افراد ہلاک appeared first on Daily Ittehad.