قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی بنگلادیش کیخلاف بدترین شکست چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی غیر متوقع شکست کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد دیے گئے سرجری کے بیان پر بھی طنز کے نشتر چلائے۔
حفیظ نے لکھا کہ مرتے دم تک سرجری جاری ہے۔۔۔۔
بنگلادیش نے 12 ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکستوں کے بعد 13ویں میچ میں فتح کا مزہ چکھا جبکہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو 10 وکٹوں کی کراکری ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلادیش کو تاریخی جیت پر مبارکباد پیش کی جبکہ پاکستان ٹیم کے حوالے سے لکھا کہ بدقسمتی سے، پاکستان کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔ انشاء اللہ گرین شرٹس آنے والے میچ میں واپسی کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
The post مرتے دم تک سرجری! حفیظ کا چیئرمین پی سی بی پر طنز first appeared on Daily Ittehad.
The post مرتے دم تک سرجری! حفیظ کا چیئرمین پی سی بی پر طنز appeared first on Daily Ittehad.