اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دے دی۔
ہماری قیادت چاہے یا نا چاہے کیا ہم پارلیمنیٹرین کوئی چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے، ایاز صادق
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ پی ٹی آئی ارکان نے نعرے لگائے کہ گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔
پی پی کے خورشید شاہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی ارکان بولنے کی اجازت مانگ رہے ہیں تو انہیں بولنے دیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا گرفتار پی ٹی آئی ارکان کو رہا کرنے کا حکم
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو واقعہ ہوا ہے اسکی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا، جو میں کرسکتا تھا میں نے کیا، میں نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل کیا کہ انہوں نے ان لوگوں کو کیوں نہیں روکا جوپارلیمنٹ میں آئے، ہماری قیادت بیٹھے یا نا بیٹھے کیا ہم پارلیمنیٹرین کوئی چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں مسلم لیگ ن کے گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کئے گئے، سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈر آپ نے جاری نہیں کئے، لیکن میں ایسا نہیں کروں گا، اس معاملے میں وہ کروں گا جو بہتر ہوگا، کمیٹی آج ہی تشکیل دیتے ہیں۔
The post اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومت و اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز first appeared on Daily Ittehad.
The post اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومت و اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز appeared first on Daily Ittehad.