Quantcast
Channel: Maarij Farooq - Daily Ittehad
Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

شام اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات 12 سال بعد مکمل طور پر بحال

$
0
0

دمشق: شام کے دارالحکومت میں سعودی عرب کا سفارت خانہ 12 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں سعودی سفارتخانہ کھولنے کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شامی حکومت کے عہدیداروں، سفارتکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے تھے اور سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

جس کے بعد سعودی عرب نے گزشتہ برس محمد ایمن سوسان کو شام میں سفیر مقرر کیا تھا جب کہ شام پہلے ہی سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھول چکا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث 2012 میں منقطع ہوگئے تھے۔

شام نے ایک طویل جنگ کے بعد اپنے ملک سے داعش کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد اب اس کی توجہ منقطع سفارتی تعلقات کی بحالی پر مرکوز ہوئی۔

ادھر سعودی عرب میں بھی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خطے میں سفارتی تنازعات کے حل کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی اور ایران، شام سمیت تمام ممالک سے مذاکرات جاری ہیں۔

سعودی اور شام کے دوران سفارتی تعلقات 2008 میں بھی منقطع ہوئے تھے جو اگلے ہی برس بحال ہوگئے تھے تاہم 2012 میں دوبارہ منقطع ہوگئے۔ جب سعودیہ نے شام کے صدر پر حکومت مخالفین پر طاقت کے بے جا استعمال کا الزام عائد کیا تھا۔

The post شام اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات 12 سال بعد مکمل طور پر بحال first appeared on Daily Ittehad.

The post شام اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات 12 سال بعد مکمل طور پر بحال appeared first on Daily Ittehad.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 663

Trending Articles