کلرسیداں (نامہ نگار) تھانہ کلرسیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ندیم عباس کے قبضے سے دو کلو 210 گرام چرس برآمد کر لی۔دریں اثناء شہزاد حنیف نے 15 پر اطلاع دی کے اس کے گھر سے الیکٹرک واٹر موٹر اور پنکھے چوری کر لیے گئے ہیں۔ادھر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر عتیق الرحمان نے مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مسافر گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا تو گاڑی کے اندر پچھلی سیٹوں کے نیچے دو عدد غیر معیاری سی این جی سلنڈرز جن میں ایل پی جی گیس کو بطور فیول استعمال کیا جا رہا تھا کو تھانے بند کر کے ڈرائیور خرم شہزاد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ادھر کلرسیداں کے نواحی سدا کمال میں کنواری ماں اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کےلیے اپنے نومولود بچے کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئی جسے مقامی افراد نے بچے کو پولیس کے حوالے کر دیا جس پر پولیس نے ایک بے اولاد جوڑے کی خواہش پر بچے کو ان کے حوالے کر دیا ہے۔
The post تھانہ کلرسیداں پولیس کی مخبر کی اطلاع پر کارروائی first appeared on Daily Ittehad.
The post تھانہ کلرسیداں پولیس کی مخبر کی اطلاع پر کارروائی appeared first on Daily Ittehad.