اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے بعد 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے تفصیلات کے ساتھ پیش کریں گی۔
کمیشن نے کہا کہ سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثہ جات اور واجبات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ کمیشن کو پیش کی جانے والی تفصیلات سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کی دستخط شدہ ہوں۔
The post الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت first appeared on Daily Ittehad.
The post الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت appeared first on Daily Ittehad.