راولپنڈی: پنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کیخلاف سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس کم ہو گئے۔
آئی سی سی کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران پاکستان کو 6 اوورز کم ہونے پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا ہے جبکہ میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
بنگلا دیش کو بھی سلو اوور ریٹ پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تین پوائنٹس سے محروم کر دیا گیا جبکہ میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، بنگلادیش کے تین اوورز کم پائے گئے۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود اور بنگلادیشی کپتان نجم الحسین شانتو نے مجوزہ سزا کو قبول کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سٹینڈنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ تین پوائنٹس کم ہونے کی وجہ سے بنگلا دیش پانچویں پوزیشن سے ساتویں نمبر پر آگیا، انگلینڈ چھٹے سے چوتھے نمبر پر جبکہ سری لنکا پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔
بنگلا دیش نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی، یہ پہلا موقع تھا جب بنگلا دیش نے پاکستان کو کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ 13 ٹیسٹ میچز میں 12 پاکستان نے جیتے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا تھا، دونوں ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک پنڈی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
The post سلو اوور ریٹ: پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس سے محروم first appeared on Daily Ittehad.
The post سلو اوور ریٹ: پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 6 پوائنٹس سے محروم appeared first on Daily Ittehad.