بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے منگل کے روز یومیہ پریس کانفرنس کے دوران صوبہ بلوچستان میں ہونے والے متعدد دہشت گردانہ حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ان حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور متاثرین کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو فروغ دینے، سماجی اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ کا خواہاں ہے۔
The post چین کا انسداد دہشت گردی آپریشنز کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی حمایت کا اعلان first appeared on Daily Ittehad.
The post چین کا انسداد دہشت گردی آپریشنز کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی حمایت کا اعلان appeared first on Daily Ittehad.