جہلم(کامران گجر) مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک اقبال کی قیادت میں تاجروں نے مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی
تاجروں نے حکومت کی طرف سے لگائے گئے ناجائز ایڈوانس ٹیکس اور مہنگائی کےخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی
حکمران اپنی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے کاروباری افراد پر بلاوجہ دباو ڈال کر پریشان کر رہیے ہیں مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہیے گا ملک اقبال کی گفتگو
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملک بھر کی طرف جہلم کے تاجروں نے بھی مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک اقبال کی قیادت میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل بند رہیے شہر کی تمام ذیلی تاجر تنظیموں نے شٹرڈاون ہڑتال کامیاب کروانے میں اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کیا کاروباری افراد نے ملک اقبال کی قیادت میں شاندار چوک تک ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا خطاب کرتے ہوئے ملک اقبال و دیگر رہنماوں نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم نہیں کرتے اپنے اخراجات کم نہیں کرتے عوام پر دن بدن مہنگائی اور ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے کسی ملک میں تاجروں سے ایڈوانس ٹیکس نہیں لیا جاتا لیکن پاکستانی حکمرانوں نے ہر چھوٹے بڑے تاجر پر بھاری ٹیکسز کا بوجھ ڈال دیا ہے تاجر پہلے ہی بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور کرایوں سے تنگ ہیں مذید کہا کہ جب تک تاجروں کے مطالبات نہیں مانے جاتے اس وقت تک احتجاج جاری رہیے گا
The post جہلم مرکزی انجمن تاجران نے حکومت کی طرف سے لگائے گئے ناجائز ایڈوانس ٹیکس اور مہنگائی کےخلاف مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی first appeared on Daily Ittehad.
The post جہلم مرکزی انجمن تاجران نے حکومت کی طرف سے لگائے گئے ناجائز ایڈوانس ٹیکس اور مہنگائی کےخلاف مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی appeared first on Daily Ittehad.